Friday, April 26, 2024

کیربین جزائر میں سمندری طوفان ماریا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

کیربین جزائر میں سمندری طوفان ماریا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
September 24, 2017

سان جوآن (92 نیوز) کیریبیئن جزائر میں آنے والے طوفان ماریا سے ہلاکتوں کی تعداد تیس ہو گئی ۔ طوفان کی وجہ سے پورٹو ریکو میں بڑا ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

کیربین جزائر میں سمندری طوفان ماریا سے ہلاکتیں بڑھ کر 25ہوگئیں ہیں۔15افراد ڈومینکا ،7پورٹو ریکو اور 3افراد گڈلوپ میں لقمہ اجل بنے۔

 طوفان گزرنے کے بعد پورٹو ریکو میں ایک اور بڑا خطرہ لوگوں کے سر پر کھڑا ہے۔  طوفان اور سیلابی پانی کی وجہ سے جزیرے کے شمال مغربی علاقے میں ایک بڑا ڈیم ٹوٹنے کے بالکل قریب ہے ۔ ڈیم ٹوٹنے کے خدشے کے پیش نظر قریبی علاقوں سے اب تک تقریبا ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تباہی کے پیش نظر ملک کی نیشنل گارڈ کو بھی علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔

 ڈومینیکا اور پورٹوریکو میں تباہی مچانے کے بعد طوفان ماریا کی شدت میں کمی آئی ۔ کیٹیگری 3 کی شدت میں یہ طوفان کیشس اور ٹرکس جزائر سے ٹکرایا اور اب بہاماس کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

 ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ایک ہفتے تک بہاماس جزائر تک پہنچ جائے گا۔