Thursday, April 18, 2024

کیربیئنز پریمیئر لیگ،ڈی جے براوو کے 5گیندوں پر 5چھکے

کیربیئنز پریمیئر لیگ،ڈی جے براوو کے 5گیندوں پر 5چھکے
September 2, 2018
کیربئین( 92 نیوز) کیربیئنز پریمیئر لیگ میں ڈی جے براوو حریف باؤلرز پر خوب گرجے برسے ، ویسٹ انڈین بلےباز نے مخالف باؤلر جوزف کے ہوش اڑا دیئے ۔  اسٹار بلےباز نے مسلسل پانچ گیندوں پر پانچ چھکے لگائے۔ کیربیئنز پریمیئر لیگ  میں ڈی جی براوو نے باؤلر ز پر لاٹھی چارج  کرڈالا ، ایسا بلا چلایا کہ چھکے پر چھکا لگایا۔ اسٹار بلے باز نےحریف بولر کے ہوش اڑائے ،پانچ گیندوں پر مسلسل پانچ چھکے لگائے ، براوو نے 11 گیندوں پر 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ رہی سہی کسر کولن منرو نے پوری کردی ،منرو نے  پچاس گیندوں  پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 76 رنز جوڑے ۔ ٹرنبیگو نائٹ  رائیڈرز نے  پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 199 رنز  بنائے  ، جواب میں سینٹ کٹس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 153 رنز ہی بنا پائی ،فاتح ٹیم کی جانب سے فلپ نے سب سے زیادہ  تین کھلاڑیوں کا شکار کیا۔