Monday, September 16, 2024

کیربیئن لیگ: جمیکا تلاورز نے سینٹ لوشیا کوشکست دے دی، محمد سمیع کی تین وکٹیں

کیربیئن لیگ: جمیکا تلاورز نے سینٹ لوشیا کوشکست دے دی، محمد سمیع کی تین وکٹیں
August 16, 2017

جمیکا (92 نیوز) کیربیئن لیگ میں جمیکا تلاورز نے سینٹ لوشیا کوشکست دے دی۔ محمد سمیع نے تین وکٹیں لیں،، مک کارتھی  نے ناقابل شکست 61 رنز جوڑے۔

کیربیئن لیگ میں جمیکا تلاواز کے محمد سمیع کی شاندار باؤلنگ اور مِک کارتھی کی دھواں دار بیٹنگ نے سینٹ لوشیا سٹارز پر پانچ وکٹ کی فتح دلا دی

لیگ کے چودہویں میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز نے مقررہ بیس اوور میں سات وکٹوں پر ایک سو تہتر رنز جوڑے ،، حریف ٹیم تلاواز کے محمد سمیع نے شاندار باؤلنگ سے ستائیس رنز کے عوض تین شکار کیے

عماد وسیم کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ جواب میں تلاواز کو تینتالیس رنز کا آغاز ملا ،، پانچویں وکٹ ایک سو چونتیس کے مجموعے پر گری ،، مِک کارتھی وکٹ کے ایک جانب ڈٹے رہے اور لیگ کیرئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کر لی

بپھرے بلے باز نے سینتیس رنز پر ناقابل شکست اکسٹھ رنز بنائے،،تین چوکے اور چار زور دار چھکے لگائے ، بیسویں اوور میں ٹیم کو پانچ وکٹ کی فتح دلا دی ،،