Wednesday, April 24, 2024

کیربئین لیگ، عرفان کا 4اوورز میں ایک رن کےعوض 2وکٹیں لینے کا ریکارڈ

کیربئین لیگ، عرفان کا 4اوورز میں ایک رن کےعوض 2وکٹیں لینے کا ریکارڈ
August 26, 2018
کیربئین ( 92 نیوز) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمدعرفان نے ٹی20کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا، اسٹار باؤلر نے کیربئین لیگ میں چار اوورز میں ایک رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ باؤلر نے 23ڈاٹ بالز کرائیں۔ اسٹار فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سی پی ایل میں شاندار  باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی  پلئیر کو جم کر نہ کھیلنے دیا ۔محمد عرفان نے 4اوورز میں  ایک رن دے کر دو وکٹیں حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ محمد عرفان نے  اسٹار بلے باز کرس گیل کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا،اسٹار فاسٹ باؤلر نے اپنے بولنگ سپیل کے دوران 23ڈاٹ بالز کروائیں ۔ اس سے پہلے دنیائے کرکٹ کے دراز ترین کھلاڑی کا ریکارڈ بھی محمد عرفان کے پاس ہے۔