Saturday, September 7, 2024

کیرالہ میں غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ سخت سکیورٹی میں جاری

کیرالہ میں غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ سخت سکیورٹی میں جاری
January 17, 2016
کالیکٹ(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ میں پاکستانی غزل گائیک غلام علی کاکنسرٹ  سخت سکیورٹی میں جاری ہےکنسرٹ کے آغاز پرہلڑبازی کی کوشش کرنے والے شیوسیناکے متعددغنڈوں کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ پرانتہاپسندہندوؤں کے حملوں کاسلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی غزل گائیک غلام علی  ریاست کیرالہ کے شہرکالیکٹ میں کنسرٹ کے لیے پہنچے توسخت سکیورٹی کے باوجودانتہاپسندتنظیم شیوسیناکے غنڈے بازنہ آئے اورغلام علی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ۔پولیس نے شیوسیناکے متعددکارکنوں کوگرفتارکرلیا۔ اس دوران انتہاپسندہندوپاکستان مخالف نعرے بھی لگاتے رہےتاہم سخت سکیورٹی میں غلام علی کاکنسرٹ جاری ہے۔