Wednesday, April 24, 2024

کیرالا:بجٹ سیشن میں ہنگامہ حکومتی رکن نے اپوزیشن رکن کا بازوکاٹ لیا

کیرالا:بجٹ سیشن میں ہنگامہ حکومتی رکن نے اپوزیشن رکن کا بازوکاٹ لیا
March 13, 2015
کیرالا(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاستی اسمبلی کیرالہ میں بجٹ سیش کے دوران اپوزیشننے ہنگامہ کھڑا کردیا ۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں مارکٹائی کے دوران نو زخمی ہوگئے جب کہ حکومتی رکن نے اپوزیشن خاتون رکن کا بازو دانت مار کر کاٹ دیا۔ کیرالا اسمبلی میں وزیر خزانہ کے ایم مانی نے سخت سکیورٹی حصار میں بجٹ پیش کیا۔ اپوزیشن کے ارکان نے اسپیکر کی کرسی اٹھا کر پھینک دی اور ان کا کمپیوٹرزمین پر گرا دیا۔ اپوزیشن کے ارکان نے وزیر خزانہ کے ایم مانی پر الزام لگایا کہ انہوں نے ریاست میں شراب خانے دوبارہ کھولنے کے لیے ایک کروڑ روپے رشوت لی ہے۔ ہنگامے میں نو ارکان اسمبلی زخمی بھی ہوئے،دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کی کیرالا اسمبلی میں ارکان  جمہوریت کا سبق بھولتے ہوئے آپے سے باہرہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہاں صرف نام کی جمہوریت ہے۔