Friday, May 3, 2024

کیرا نائٹلی اور موسیقار جیمز رائٹن والدین بن گئے، دونوں دو ہزار تیرہ میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے

کیرا نائٹلی اور موسیقار جیمز رائٹن والدین بن گئے، دونوں دو ہزار تیرہ میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے
May 27, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) اداکارہ کیرا نائٹلی اور ان کے موسیقار شوہر جیمز رائٹن پہلے بچے کے والدین بن گئے ہیں تاہم ان کے بچے کی جنس  کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔ پیپلز میگزین اور دیگر اخبارات نے میاں بیوی کے پہلے بچے کی ولادت کی خبریں شائع کی ہیں لیکن بچے کی تاریخ اور مقام پیدائش کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ آسکر کیلئے نامزد تیس سالہ کیرا اور اکتیس سالہ رائٹن  مئی دو ہزار تیرہ کو فرانس مین رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔