Friday, March 29, 2024

کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹی کن نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا

کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹی کن نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا
June 27, 2015
ویٹی کن (ویب ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹی کن نے فلسطین کو سرکاری سطح پر علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ویٹی کن نے ایک باہمی مسودے پر دستخط کر کے سرکاری طور پر فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ ویٹی کن نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اس سے اسرائیلوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے کا امکان بڑھے گا تاہم اسرائیلی حکومت نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور کہا ہے کہ وہ ویٹی کن کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لیں گے۔ خیال رہے کہ ویٹی کن 2013ءسے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکا ہے تاہم کونکارڈٹ نامی اس مسودے پر دستخط کے بعد فلسطین کے مسئلے کو مزید اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے 135 ارکان فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں تاہم ویٹی کن کی جانب سے اس اقدام کی وجہ سے مسئلے کو روحانی اور اخلاقی وزن ملے گا۔ دیگر کانکارڈز کی طرح یہ مسودہ کیتھولک چرچ کی سرگرمیوں کو فلسطین اتھارٹی کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں بڑھا دے گا۔ ویٹی کن مشرقِ وسطیٰ میں عیسائیوں کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے تاہم اسرائیل نے اس اقدام کو جلد بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اسرائیل اور ویٹی کن کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔