Wednesday, April 24, 2024

کیبل آپریٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کیبل آپریٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
November 22, 2016

 

اسلام آباد(92نیوز) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر خالدآرائیں نے کہا ہے کہ ان کے پی بی اے کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کےبعد انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

خالد آرائیں کا مزید کہنا تھا کہ وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ملاقات بھی کامیاب رہی ہے اور انہوں نے ہمارے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے ۔۔

خالد آرائیں نے مزید کہا ہے کہ ہم عوام کو پیش آنے والے مشکلات پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سے ملاقات کیلئے ہمیں تین گھنٹے انتظار کرنا پڑا جبکہ چیئرمین پی بی اے نے کمیٹی قائم کردی ہے ۔