Thursday, March 28, 2024

کیبل آپریٹرز نے ملک بھر میں کیبل نشریات بند کردیں

کیبل آپریٹرز نے ملک بھر میں کیبل نشریات بند کردیں
November 21, 2016

 راولپنڈ(92نیوز)کیبل آپریٹرز نے  ملک بھر میں کیبل نشریات بند کردیں راولپنڈی میں کیبل آپریٹرز پیمراکے خلاف سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین کا کہناتھا کہ  ڈی ٹی ایچ کے ذریعے ان  کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی منسوخ کی  جائے۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی پریس کلب کے باہر مقامی کیبل آپریٹرزنے پیمرا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کیبل آپریٹرز کاکہناتھاکہ پیمرا فوری طور پر ڈی ٹی ایچ کی نیلامی منسوخ کرے۔ ان کے پیمرا سے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں ۔ جس پراحتجاجا انھوں نے ملک بھر میں کیبل نشریات بند کردی ہیں۔ کیبل آپریٹرز کا کہناتھا کہ کیبل آپریٹرز نے اپنے کاروبار میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کی ہے اورڈی ٹی ایچ کی وجہ کیبل آپریٹرز متاثر ہونگے۔  کیبل آپریٹرز نے اجتجاج کے بعد شہرکے مختلف علاقوں میں اپنی نشریات بند کردی ہیں۔