Saturday, May 18, 2024

کیا ہمارے ساتھ ویسا سلوک کیا جائے گا جیسا بینظیر سے دور آمریت میں کیا جاتا رہا: سابق سپیکر قومی اسمبلی

کیا ہمارے ساتھ ویسا سلوک کیا جائے گا جیسا بینظیر سے دور آمریت میں کیا جاتا رہا: سابق سپیکر قومی اسمبلی
May 6, 2015
بدین (92نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا قافلے کی صورت میں کراچی سے بدین پہنچ گئیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرا کوئی بھائی ہے نہ مجھے کسی پر بھروسہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے صرف تین گارڈز کے ساتھ بدین پہنچی ہوں، سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود سندھ حکومت کا رویہ درست نہیں اور ان کے شوہر کیخلاف دہشت گردی کے کیس بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت جوابدہ ہے کہ اس نے عدالتی احکامات کا کتنا احترام کیا ہے، وہ کراچی میں تھیں جبکہ انہیں سکیورٹی بدین میں دی جا رہی ہے اور ان کے شوہر پر گرفتاری دینے کیلئے دباو¿ ڈالا جا رہا ہے۔ عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت منظور کرنے کے باوجود ان کے شوہر پرمزید کیس بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی پارٹی عہدیدار نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور سوال کیا کہ میں پوچھنا چاہتی ہیں کیا ان کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جائیگا جیسا بینظیر سے دور آمریت میں کیا جاتا رہا ہے۔