Wednesday, April 24, 2024

کیا کنگ پنگوئین معدوم ہونے کے سفر پر گامزن ہو چکے ہیں؟

کیا کنگ پنگوئین معدوم ہونے کے سفر پر گامزن ہو چکے ہیں؟
October 29, 2015
ٹوکیو (ویب ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سمندروں کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے کنگ پنگوئین کی زندگی کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق بحرہند کے ان پرندوں کو شکار کے لیے اب زیادہ طویل سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان اور فرانس کے محققین نے کہا ہے کہ سمندروں کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے کنگ پنگوئین شکار کے لیے زیادہ فاصلہ طے کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں جس سے ان پرندوں کا نسل بڑھانے کا دورانیہ مختصر ہو کر رہ گیا ہے۔ ”نیچر کمیونی کیشنز“ میں شائع ہونے والی اس مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندری پانیوں کے درجہ حرارت میں ایک سینٹی گریڈ کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شمالی بحر ہند کے جزائر کروزیٹ میں سکونت پذیر یہ پنگوئین اب شکار کے لیے مزید شمال کی طرف 130 کلو میٹر کا سفر کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان پرندوں کو شکار کی خاطر نہ صرف زیادہ دور جانا پڑ رہا ہے بلکہ مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کو پکڑنے کے لیے انہیں زیادہ گہرائی میں بھی اترنا پڑتا ہے۔ شکار کے لیے اس محنت کے باعث کنگ پنگوئین کا ”بریڈنگ سیزن“ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان پرندوں کے تولیدی عمل میں چونتیس فیصد کمی نوٹ کی گئی ہے جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔