Thursday, April 18, 2024

کیا وجہ ہے علیم خان کی ضمانت ہو جاتی ہے ، شاہد خاقان

کیا وجہ ہے علیم خان کی ضمانت ہو جاتی ہے ، شاہد خاقان
May 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی رہنما شاہد خاقان نے نیب کی غیر جانبداریت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے علیم خان کی ضمانت ہو جاتی ہے۔ شاہد خاقان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نیب کا کام صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنا ہے ۔ بیوروکریسی کو بھی مفلوج کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کیا وجہ ہے علیم خان کی ضمانت ہوجاتی ہے اور فواد حسن فواد اور احدچیمہ کی نہیں ۔ شاہد خاقان بولے یہ نظام سیاستدان کو بدنام کرنے کیلئے ہے۔ ملک میں ٹیکس چوروں کو نیب نہیں پکڑتا۔ سب بتائیں گے ہم نے حکومت کہاں چھوڑی تھی اور آج کہاں ہے جس میں بیورو کریٹ فیصلہ کرنا چھوڑ دیں وہ حکومت نہیں چلتی۔ ن لیگی رہنما شاہد خاقان نے مزید کہا ملک کی معیشت آج آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے، آپ نے ملک کی معیشت غیروں کے ہاتھوں میں دے دی ہے۔ انہوں نے کہا سمندر میں تیل نکالنے کیلئے دو یا تین کنویں اور کھودنے پڑیں گے۔ پاکستان کو تیل کے حوالے سے خوشخبری ضرور ملے گی ۔ آخر میں شاہد خاقان بولے چیئرمین نیب وضاحت دیں کہ ان سے شہبازشریف نے رابطہ کیا یا نہیں۔