Tuesday, May 14, 2024

کیا واقعی ہونڈائی اور ایپل اشتراک سے الیکٹرک گاڑی تیار کر رہے ہیں؟

کیا واقعی ہونڈائی اور ایپل اشتراک سے الیکٹرک گاڑی تیار کر رہے ہیں؟
February 3, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) گزشتہ چند ماہ سے ہونڈائی اور ایپل کے اشتراک سے الیکٹرک گاڑی کی تیاری کی خبریں گردش کر رہی ہیں ، اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اب یہ معمہ زیر بحث ہے کہ کیا واقعی ہونڈائی اور ایپل اشتراک سے الیکٹرک گاڑی تیار کر رہے ہیں؟۔

ایپل انسائیڈر کی ایک رپورٹ میں  تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق ایپل کی پہلی گاڑی  ہونڈائی کے ای جی ایم پی پلیٹ فارم پر مبنی ہو گی ، یہ گاڑی بیٹری پاور الیکٹرک گاڑیوں کیلئے تشکیل دی جا رہی ہے ، واضح رہے کہ ہونڈائی گزشتہ برس کے ختتام پر اس پلیٹ فارم کے قیام کا اعلان کر چکا ہے ۔

ہونڈائی کے مطابق  اس پلیٹ فارم کے تحت یار ہونے والی گاڑیاں  قریب نصف کلو میٹر تک کا سفر کر سکٰں گی جبکہ بیٹری فاسٹ چارجنگ سہولت کے ذریعے 18 منٹ میں 80 فیصد تک چارج ہوں گی ۔

رپورٹ میں کہاگیا کہ  ایپل کی پہلی گاڑی ہونڈائی کے اشتراک سے تیار ہو گی مگر دیگر گاڑیوں کی تیاری کے لئے جنرل موٹرز سمیت دیگر کمپنیوں سے  بھی شراکت داری خارج از امکان نہیں ۔

رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ایک عہدیدار کے  حوالے سے بتایا گیا کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ  یہ سب کیسے ہوگا اور کیا یہ ہمارے لئے بہتر ہوگا بھی یا نہیں ، ہم ایسی کمپنی نہیں جو دیگر کے لئے گاڑیاں تیار کرے ، اپیل کے ساتھ کام کرنے کامطلب یہ نہیں اس سے ہمیشہ بہترین نتائج حاصل ہوں ۔