Friday, May 17, 2024

کیا واقعی پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ افغانستان سے بھی کم ہے ؟

کیا واقعی پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ افغانستان سے بھی کم ہے ؟
February 27, 2021

لاہور (ویب ڈیسک ) براڈ بینڈ 10.1 ایم بی اور موبائل انٹر نیٹ کی تیز ترین رفتار 17.3 ایم بی پر سیکنڈ ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان میں براڈ بینڈ کی اسپیڈ 10.31 ایم بی اور موبائل کی اسپیڈ 7.26 ایم بی فی سیکنڈ ہے ۔ بھارت میں براڈ بینڈ کی اسپیڈ 46.47 ایم بی اور موبائل انٹر نیٹ کی رفتار 12.7 ایم بی فی سیکنڈ ہے ۔

انٹرنیٹ اسپیڈ مانیٹر کرنے والی کمپنی اوکلا  نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ  سب سے زیادہ تیز ترین براڈ بینڈانٹر نیٹ اسپیڈ سنگاپور میں موجود ہے جہاں کے عوام 266.60 ایم بی فی سیکنڈ کی رفتار  کا انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں ، اس کے بعد ہانگ کانگ کا نمبر ہے جہاں 210.73 ایم بیز فی سیکنڈ ، رومانیہ میں  193.47 اور امریکا میں  161.14 ایم بی کا انٹر نیٹ دستیاب ہے ۔

اسی طرح موبائل فون کیلئے انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار جنوبی کوریا میں ہے  جہاں عوام 121 ایم بیز فی سیکنڈ کی رفتار کے نیٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ چین میں  113.35 اور امریکا میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 109.43 ہے ۔

یمن براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سب سے کم رفتار والا ملک ہے یہاں صرف 4.25 ایم بیز کی رفتار آتی ہے ، الجیریا میں  4.81 اور سوڈان میں  7.26 ایم بی اسپیڈ ہے ۔