Sunday, September 8, 2024

کیا نون لیگ کی تیسری وکٹ بھی آج گر جائےگی؟ الیکشن ٹربیونل جہانگیر ترین کی انتخابی عذر داری پر فیصلہ آج سنائےگا

کیا نون لیگ کی تیسری وکٹ بھی آج گر جائےگی؟ الیکشن ٹربیونل جہانگیر ترین کی انتخابی عذر داری پر فیصلہ آج سنائےگا
August 26, 2015
ملتان (92نیوز) ملتان الیکشن ٹربیونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سوچون میں عذر داری کیس کے فیصلہ کا وقت بھی قریب آگیا۔ ایک سو اکتیس سماعتوں کے بعد فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 122 کے بعد اب باری ہے قومی اسمبلی کے حلقہ 154 کے فیصلہ کی۔ این اے 154 میں ایم این اے صدیق بلوچ نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے یہ نشست جیتی جبکہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ صدیق خان نے سیٹ جیتنے کے بعد نون لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ جہانگیر خان ترین کی جانب سے صدیق خان بلوچ کےخلاف دھاندلی کرنے اور جعلی ڈگری کے الزامات لگائے گئے۔ عذرداری کیس کی پہلی سماعت ملتان الیکشن ٹربیونل میں 8 اگست 2013ءکو ہوئی۔ اب تک اس کیس کی 131 سماعتیں ہوچکی ہیں۔ الیکشن ٹربیونل نے دونوں فریقین کے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر دو سال کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جہانگیر ترین کہتے ہیں حفیظ پیرزادہ کے مضبوط دلائل کے بعد فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے اپنے اپنے موقف کی فتح کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کپتان کا موقف سچ ثابت ہوگا یا نون لیگ وکٹ بچا کر جشن منائے گی۔