Friday, April 19, 2024

کیا نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے اسپتال پر بھی اعتبار نہیں، عثمان بزدار

کیا نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے اسپتال پر بھی اعتبار نہیں، عثمان بزدار
March 17, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نواز شریف کا پاکستان میں علاج کروانے سے مسلسل انکار پر پوچھا کہ کیا نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے اسپتال پر بھی اعتبار نہیں۔ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  بزریعہ ٹوئیٹ پیغام میدان میں آگئے۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے شریف برادرن کے 30 سالہ دور اقتدار پر سوال اٹھا دیے۔ کہتے ہیں کیا شریف میڈیکل سٹی اور اتفاق اسپتال بھی ناقص علاج مہیا کرتی ہیں؟۔ کیا شریف برادران 30 سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے؟۔ انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی لیکن کیا حکومت نے انہیں من پسند جگہ علاج کی پیشکش نہیں کی؟۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے اسپتال اور اپنے ذاتی دو اسپتالوں پر بھی اعتبار نہیں؟