Thursday, April 25, 2024

کیا زحل پر زندگی ہے ؟ سائنسدانوں کو آج شواہد ملنے کی امید

کیا زحل پر زندگی ہے ؟ سائنسدانوں کو آج شواہد ملنے کی امید
October 28, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی تحقیقی خلائی گاڑی کیسینی نظام شمسی کے چھٹے سیارے زحل کے روشن سفید چاند انسیلاڈس کے قریب سے جلد ہی گزرنے والی ہے۔ خلائی گاڑی زحل کے چاند کی سطح سے 50 کلو میٹر کے فاصلے سے گزرے گی تاکہ اس کے جنوبی قطب سے نکلنے والے پانی کے کیمیائی اجزاءکا جائزہ لے سکے۔ سائنسدان عام طور پر یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر زمین کے باہر کہیں زندگی موجود ہے تو وہ وہاں ہو سکتی ہے۔ زحل کے چاند کی برفیلی تہہ کے نیچے ایک سمندر بھی ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس اجرام فلکی پر جو پانی ہے وہ مائیکرو آرگینزم کی نشوونما کے لیے کافی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جلد ہی ہم جنوبی قطب میں نکلنے والی اس کی شاندار قلغی سے انتہائی قریب ہوں اور ہم لوگ زمین کے علاوہ کسی دوسری دنیا کے سمندر پانی کا بہترین نمونہ حاصل کریں گے۔