Friday, May 17, 2024

کیا ارتھ 2.0 پر زندگی کا وجود ہے !!! چین نے تحقیق کیلئے دنیا کی سب سے بڑی دوربین بنانے کا اعلان کر دیا

کیا ارتھ 2.0 پر زندگی کا وجود ہے !!! چین نے تحقیق کیلئے دنیا کی سب سے بڑی دوربین بنانے کا اعلان کر دیا
July 26, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) ناسا کی جانب سے گزشتہ دنوں زمین کی طرح دکھائی دینے والے سیارے کی دریافت کے بعد اس سیارے پر ممکنہ زندگی کا سراغ لگانے کےلئے چین دنیا کی سب سے بڑی دوربین بنانے میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناسا کی خلائی دوربین کیلپر نے حال ہی میں سیارہ  دریافت کیا ہے جسے زمین سے بے پناہ مماثلت کی وجہ سے ”ارتھ 2.0“ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سیارہ زمین سے 14 سو نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ یعنی اگر روشنی کی رفتار سے سفر کیا جائے تو بھی اس سیارے تک پہنچنے میں 14 سو برس درکار ہوں گے۔ چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین کی تیاری میں مصروف ہے جس سے اس نئی دریافت کی گئی ”زمین“ پر ممکنہ زندگی کی موجودگی کی بابت شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ دوربین فٹ بال کے 30 میدانوں کے برابر ہو گی۔ یہ دوربین چینی صوبے گویزاو میں قائم کی جا رہی ہے۔ اس دوربین سے آو¿ٹر سپیس میں چینی مشاہدات میں اضافہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ریڈیو دوربینوں کے ساتھ نہایت معمولی آواز بھی سنی جا سکتی ہے۔ چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اس دوربین میں پانچ سو میٹر قطر کے ریفلیکٹر لگائے جا رہیں ہیں جبکہ 4450 پینلز نصب کیے گئے ہیں۔ ہر پینل کی ایک سطح کی لمبائی 11 میٹر ہے۔ مکمل ہونے پر ”فاسٹ“ نامی یہ دوربین دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین ہو گی۔