Friday, May 3, 2024

کیا آپ تیسری شادی کرینگے ؟ انٹرویو کے دوران عمران خان شرما گئے

کیا آپ تیسری شادی کرینگے ؟ انٹرویو کے دوران عمران خان شرما گئے
December 14, 2015
لاہور (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت میں لیڈرشپ کا فقدان ہے۔ پاکستان اور بھارت میں امن ہو گا تو تجارت آگے بڑھے گی۔ بھارت کے پاس کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔ تیسری شادی کے سوال پر عمران نے اقرار کیا نہ انکار۔ کہا اللہ جانتا ہے تیسری شادی ہو گی یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بچوں کو امن کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک میں ایسے لوگ ہیں جو امن چاہتے ہیں پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے تیار ہے۔ امید ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ متوالوں کے کپتان عمران خان نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا انتہائی دلخراش واقعہ تھا تاہم اس کے بعد ملک میں اتفاق رائے قائم ہوا۔ ممبئی میں ہونے والے حملوں پر پاکستان میں بھی تمام طبقات نے دکھ کا اظہار کیا۔ کیاہمارے کہنے پر بھارت کسی شہری کو پکڑے گا؟ جنرل راحیل شریف پاکستان کے مقبول ترین جنرل ہیں۔ ان کے آپریشن کی وجہ سے قیام امن ممکن ہو سکا۔ عمران خان ریہام خان کو اب بھی نہ بھول پائے۔ ریہام خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ریہام اچھی ماں ہے۔ یہ بات انہیں پسند آئی‘ ان کی کام کرنے کی عادت بھی بہت اچھی تھی۔ طلاق پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ طلاق بہت بری چیز ہے‘ دعا ہے کسی کو اس کا سامنا نہ کرنا پڑے۔