Sunday, September 8, 2024

کیا آفاق احمد اور مصطفیٰ کمال کی وفاداریاں بھی ہم نے تبدیل کرائیں  ؟ مولا بخش چانڈیو ،سہیل انور

کیا آفاق احمد اور مصطفیٰ کمال کی وفاداریاں بھی ہم نے تبدیل کرائیں  ؟ مولا بخش چانڈیو ،سہیل انور
March 13, 2016
کراچی(92نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے متحدہ کے رہنما فاروق ستار کی دھواں دھار پریس کانفرنس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہنے لگےجیل میں ایم کیو ایم کارکنوں پر تشدد کا الزام افسوسناک ہے کیا آفاق احمد اور مصطفیٰ کمال کی وفاداریاں بھی ہم نے تبدیل کرائیں دوسری طرف صوبائی وزیرداخلہ و جیل خانہ جات سندھ سہیل انور سیال نے  بھی  فاروق ستار کے الزامات کی تردید کر دی۔ تفصیلات کےمطابق مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے  فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر  ردعمل دیتے ہوئے  کہا  کہ سندھ کی جیلوں میں ایم کیو ایم کے کارکنوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے کے الزامات افسوسناک ہیں کیا آفاق احمد اور مصطفیٰ کمال کی وفاداریاں بھی ہم نے تبدیل کرائیں۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ قیدیوں پر تشدد کی باتیں، ایم کیو ایم اپنی ناکامی چھپانے کےلئے کر رہی ہے فاروق ستار نے صفائی کی بات کی یا لوگوں کو ٹھکانے لگانے کی۔ صوبائی وزیرداخلہ و جیل خانہ جات سندھ سہیل انور سیال نے  بھی متحدہ کے رہنما فاروق ستار کے الزامات کی تردید کر دی انہوں نے کہا  کہ جیل  کے قانون کے مطابق سندھ کی تمام جیلوں میں روزمرہ کا سرچ آپریشن کرتے رہتے ہیں  قیدیوں پر تشدد کے الزامات  بے بنیاد ہیں  قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔