Friday, May 10, 2024

کہیں دھول، کہیں مٹی، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہونے لگا

کہیں دھول، کہیں مٹی، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہونے لگا
January 16, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کا شمار باربار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہو رہا ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کراچی کی ایئرکوالٹی کے حوالے سے روز ہی آگاہ کرتا ہے لیکن سندھ حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔

کہیں دھول، کہیں مٹی، کہیں گردوغبار، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہونے لگا۔ کبھی پہلے نمبر کبھی دوسرے تو کبھی تیسرے نمبر پر آلودہ ترین شہر کی فہرست میں ہوتا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس روزانہ ہی انڈیکس فہرست جاری کرتا ہے، جس میں کراچی لازمی شامل ہوتا ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔ شہری بھی سانس کےامراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کےمطابق ایک سواکیاون سےدوسودرجے تک آلودگی مضر صحت ہے، جبکہ کراچی میں روزانہ ہوا میں اس سے زائد ہی آلودہ ذرات پائے جاتے ہیں۔

شہریوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اقدامات کریں۔