Thursday, April 18, 2024

کہوٹہ : لینڈ سلائیڈنگ سے آزاد کشمیر اور راولپنڈی  شاہراہ بند ،کھائی میں گرنے سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق  

کہوٹہ : لینڈ سلائیڈنگ سے آزاد کشمیر اور راولپنڈی  شاہراہ بند  ،کھائی میں گرنے سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق  
August 28, 2016
کہوٹہ (92نیوز)کہوٹہ کے نواحی علاقے آزاد پتن کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے آزادکشمیر راولپنڈی  شاہراہ بند ہو گئی جس سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں  ایک ٹرک کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کےمطابق لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے راولاکوٹ،ہجیرہ،پلندری، فاروڈ کہوٹہ،تولی پیر،بنجوسہ ،کھائی گلہ اور آزادکشمیر کے دیگر علاقوں سے راولپنڈی جانے والے ہزاروں مسافر پھنسے ہوئےہیں۔ محکمہ ہائی وے اور تحصیل انتظامیہ سمیت کوئی ذمہ دار موقع پرموجود  نہیں جس کے باعث شہریوں کی پریشانی بڑھ رہی ہے۔  محکمہ ہائی وے کی دو مشینیں سڑک کنارے کھڑی ہیں جبکہ ڈیزل دستیاب نہیں جس کے باعث امدادی کام شروع نہیں کئے جا سکے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے متعلقہ محکمے داد رسی کریں اور فوری طور پر سڑک بحال کی جائے کیونکہ پھنسی گاڑیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔