Saturday, May 11, 2024

کہا جا رہا ہے گھر بیٹھ جاؤ تو آپ کو نہیں پوچھیں گے ، شاہد خاقان عباسی

کہا جا رہا ہے گھر  بیٹھ جاؤ تو آپ کو نہیں پوچھیں گے ، شاہد خاقان عباسی
December 6, 2020

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے گھر بیٹھ جاؤ تو آپ کو نہیں پوچھیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  2018میں الیکشن چوری ہوا، مہنگائی اور بے روزگاری اسی وجہ سے ہے، لیگی قیادت کو جیل بھیجا گیا لیکن کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہر میں پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب رہا، اب ثابت کرنا ہے لاہور جاگ رہا ہے، شیخ روحیل اصغر بولے عمران خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔