Friday, May 10, 2024

کھیوڑہ میں نمک کے 2کروڑ20لاکھ ٹن کے ذخائر موجود ہیں

کھیوڑہ میں نمک کے 2کروڑ20لاکھ ٹن کے ذخائر موجود ہیں
June 29, 2019
کھیوڑہ ( 92 نیوز)  پاکستان کی سب سےبڑی نمک کی کان کھیوڑہ میں واقع ہے ،  نمک کی کان دنیا میں خوردنی نمک کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے جہاں نمک کے 2کروڑ20لاکھ ٹن کے ذخائر موجود ہیں۔ کھیوڑہ میں نمک کی دریافت قبل از مسیح میں اس وقت ہوئی جب دریائے جہلم کے کنارے سکندر اعظم اور راجہ پورس کے مابین جنگ لڑی گئی۔ سکندر اعظم کی فوج کے گھوڑوں کی پتھروں میں دلچسپی سے یہاں نمک کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا، اس وقت سے یہاں نمک نکالنے کا کام جاری ہے۔ کھیوڑہ کو ارضیاتی عجائب گھر بھی قرار دیا جاتا ہے، کروڑوں سال پرانے پری کیمبرین عہد سے موجودہ دور تک کے ہجری آثار موجود ہیں ۔  دنیا بھر سے لاکھوں سیاح کھیوڑہ کا رخ کرتے ہیں۔ سیاحوں  کے لئے منی ٹرین سروس موجود ہے ، نمک سے بنائے گئے مختلف ماڈلز  جن میں شملہ پہاڑی ، مینار پاکستان اور  خوب صورت مسجد قابل ذکر ہیں۔ انگوری باغ میں نمک کی دیواروں پر بنے شفاف کرسٹلز پر  کئی رنگوں کی  روشنی  سیاحوں کوسحرزدہ کردیتی ہے۔