Friday, March 29, 2024

کھیلوں کے میگا ایونٹ اولمپکس کا میلہ ٹوکیو میں سج گیا

کھیلوں کے میگا ایونٹ اولمپکس کا میلہ ٹوکیو میں سج گیا
July 23, 2021

ٹوکیو (92 نیوز) کھیلوں کے میگا ایونٹ اولمپکس کا میلہ ٹوکیو میں سج گیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے دوران صرف 950 شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ اولمپکس کا آغاز ہو گیا۔ ٹوکیو میں ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سجی۔ افتتاحی تقریب میں  فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب  میں فنکاروں نے جاپان کی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔ تقریب میں جاپان کے شہنشاہ اور امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ میں شامل دو سو چار ممالک  کے گیارہ ہزار اتھلیٹس نے اپنے اپنے ملک کے جھنڈوں کے ساتھ  مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد اور خلیل اختر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی سبز ہلالی پرچم اٹھا کر مارچ پاسٹ کیا۔

برطانیہ کے دستے کو مسلم اتھلیٹ محمد صبیح نے لیڈ کیا۔ پاکستانی کرکٹرز نے  بھی ٹوکیو اولمپکس میں شریک پاکستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس کا میلہ 8 اگست تک جاری رہے گا۔ گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے ایونٹ ایک سال کے لیے ملتوی  کیا گیا تھا۔