Friday, May 17, 2024

کھیلوں کا عالمی دن آج ، نو اسموکنگ کا کل منایا جائیگا

کھیلوں کا عالمی دن آج ، نو اسموکنگ کا کل منایا جائیگا
May 30, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) کھیلوں کا عالمی آج منایا جا رہا ہے ،  جس کا مقصد ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کا فروغ اور صحتمند انہ مقابلوں کو رواج دینا ہے۔ قریب ایک صدی سے نوجوان نسل کو مختلف جسمانی اور دماغی مسائل کا معاملہ خطرناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے ، خصوصاً بیسویں صدی کے نصف کے بعد  سے نوجوان نسل مختلف امراض کا شکار ہونے لگی جس کی وجہ جسمانی  ورزش کا نہ ہونا تھا۔ صحت مند جسم ہی  صحت مند دماغ کا حامل ہو سکتاہے ، اسی لئے کھیلوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جو ہر سال 30 مئی کو منایا جاتا ہے ۔ دوسری جانب  نو سموکنگ ڈے کل منایا جائے گا،  اقوام متحدہ کے 170سے زائد ممبر ممالک میں 1987ء سے ہر سال 31مئی کو تمباکو نوشی کیخلاف عالمی دن منایاجاتا ہے تاکہ عوام کو تمباکو نوشی سے بچایا جاسکے ۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان سمیت دنیابھرمیں سالانہ 40کھرب سگریٹ پیئے جاتے ہیں جبکہ سگار ‘حقہ ‘پائپ کا استعمال اسکے علاوہ ہے ،تمباکا دھواں جو300مرکبات کا آمیزہ ہے دنیا بھر میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر سال مجموعی طور پر50لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے ۔