Monday, May 6, 2024

کھیلوں سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج،ٹاسک فورس سفارشات پیش کریگی

کھیلوں سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج،ٹاسک فورس سفارشات پیش کریگی
January 9, 2019
وزیر اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کھیلوں سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں کھیلوں کو زوال سے نکالنے کے لئے بنائی گئی ٹاسک فورس وزیر اعظم کو اپنی سفارشات سے آگاہ کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر کھیل فہمیدہ مرزا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی،سیکرٹری آئی پی سی جمیل احمد سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔ https://urdu.92newshd.tv/2018%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%92-%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%da%a9%da%be%db%8c%d9%84-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d8%a7%da%86%da%be%d8%a7-%d8%ab%d8%a7%d8%a8%d8%aa-%d9%86/ ٹاسک فورس اپنی سفارشات سے وزیراعظم کو آگاہ کرےگی۔وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو کھیلوں  سے متعلق  ٹاسک فورس کا سربراہ بنایا تھا۔انہیں کھیلوں کو زوال سے نکالنے کی سفارشات مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئےگا۔