Sunday, September 8, 2024

کھیرے ... معدے کی جلن‘ تیزابیت‘ السر اور موٹاپے کو بھگانے کیلئے بہترین غذا

کھیرے ... معدے کی جلن‘ تیزابیت‘ السر اور موٹاپے کو بھگانے کیلئے بہترین غذا
January 18, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) کھیرا نباتات کے مشہور خاندان کا ایسا رکن ہے جو کہ دنیا کے اکثر ممالک میں بڑے شوق سے کچا کھایا جاتا ہے۔ کھیرا بہت سارے امراض کا ایک بہترین قدرتی علاج ہے۔ یہ ہمارے جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور طبیعت میں سکون پیدا کرتا ہے۔ یہ مدربول ہونے کی وجہ سے ہمارے جسم سے بذریعہ پیشاب فاسد اجزاءکا اخراج کرتا ہے۔ جگر اور مثانہ کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ صفرا کی زیادتی میںمفید ہے۔ معدے میں تیزابیت کی زیادتی اور پیاس کی شدت کو ختم کرتا ہے۔ جگر اور طحال کے ورم میں مفید چیز ہے۔ خون کی حدت کو ختم کرکے خون کو پتلا کرتا ہے۔ اس لیے یہ ہائی بلڈپریشر میں بھی مفید ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیرے کے استعمال سے تیزابیت اور السر سے بچاو ممکن ہے۔ جاپان میں کی گئی تحقیق کے مطاق کھیرے میں ایسے واٹا منز پائے جاتے ہیں جو معدہ کی جلن‘ تیزابیت اور السر سے بچاتے ہیں۔ کھیرے میں کاربو ہائیڈریٹس‘ پروٹین اور کیلشیم کا ایک خاص تناسب موجود ہو تاہے جس کی وجہ سے معدہ میں جانے والی غیر ہاضم غذا اور تیزابیت والے اجزاءآ سانی سے تحلیل ہو جاتے ہیں اور السر سے بچاو ممکن ہو تاہے۔ نہار منہ کھیرے کا ایک گلاس جوس پینا قوت بخش ہے بلکہ میں مو ٹاپے میں قابو رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ کھیرے میں پانی کی مقدار زیادہ ہو تی ہے جس سے جسم میں پانی کی مقدار براقرار رہتی ہے۔ اس میں وٹامنز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو نہ صرف دماغی کار کر دگی میں توازن پیدا کر تی ہے بلکہ اس کا باقاعدہ استعمال تناو کی وجہ سے جسم پر منفی اثرات مرتب نہیں ہو نے دیتا۔