Friday, May 17, 2024

کھپرو کی سفر کالونی میں بارش کے پانی کی عدم نکاسی سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار

کھپرو کی سفر کالونی میں بارش کے پانی کی عدم نکاسی سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار
September 7, 2020

کھپرو ( 92 نیوز) کھپرو شہر کی سفر کالونی میں بارش کےپانی کی عدم نکاسی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے،گھروں میں 5سے 6فٹ تک پانی موجود ہے۔

کھپرو کی سفر کالونی  کے  گھروں میں 5سے 6فٹ پانی، مکین دربدر،کوئی پرسان حال نہیں ، سفر کالونی کے مکین کھلے آسمان تلے بے یارومدد گار بیٹھے ہیں ، ان آفت زدہ افراد کے پاس نہ کھانے کوکچھ ہے نہ پینے کا پانی میسر ہے۔

متاثرین نے ضلعی انتظامیہ اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  انہیں فوری طور پر ریسکیو کرکے ضروریات زندگی مہیا کی جائیں۔