Saturday, April 20, 2024

کھٹمنڈو: قیامت خیز زلزلے سے تاریخی عمارتیں تباہ، دربار سکوائر کو شدید نقصان، نارائن مندر اور شاہی محل مکمل تباہ

کھٹمنڈو: قیامت خیز زلزلے سے تاریخی عمارتیں تباہ، دربار سکوائر کو شدید نقصان، نارائن مندر اور شاہی محل مکمل تباہ
April 28, 2015
کھٹمنڈو (ویب ڈیسک) نیپال میں قیامت خیز زلزلے سے جہاں ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے وہیں پر نیپال کی کئی تاریخی عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئیں۔ نیپال میں آٹھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تاریخی ورثہ میں شامل دربار سکوائر کو شدید نقصان پہنچا۔ دربار سکوائر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کا بھی حصہ ہے۔ زلزلے سے ماجودیوال، تریلوکیا موہن نارائن مندر اور نارائن مندر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ سولہویں صدی میں بننے والے ہنومان دھوکا اور شاہی محل کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ اٹھارہ سو بیالیس میں تعمیر ہونے والا دی بھمسن ٹاور بھی پچیس اپریل کے زلزلے کے بعد کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ نیپالی حکام کے مطابق زلزلے کے وقت اس تاریخی ٹاور میں چار سو کے قریب سیاح موجود تھے۔