Sunday, September 8, 2024

کھٹمنڈو: سارک وزرائے خارجہ ناشتے کی میز پر اکھٹے، سرتاج عزیز اور سشما سوراج کی غیررسمی ملاقات

کھٹمنڈو: سارک وزرائے خارجہ ناشتے کی میز پر اکھٹے، سرتاج عزیز اور سشما سوراج کی غیررسمی ملاقات
March 17, 2016
کھٹمنڈو (نائنٹی ٹو نیوز) کھٹمنڈو میں سارک وزرائے خارجہ ناشتے کی میز پر اکھٹے ہو گئے۔ سرتاج عزیز اور سشما کی غیررسمی ملاقات مرکز نگاہ بنی رہی۔ دونوں نے خوشگوار ماحول میں ایک ساتھ ناشتہ کیا۔ دریا کنارے چلتے ہوئے سیاسی تبادلہ خیال بھی کیا۔ غیررسمی ملاقات کے بعد باضابطہ ملاقات آج ہو گی جس میں مشیر خارجہ وزیراعظم نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔ کھٹمنڈو میں سارک وزرائے خارجہ کیلئے پرفضا مقام پر ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز اور سشما سوراج کی غیررسمی ملاقات ہوئی۔ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ ناشتہ کیا، اس دوران  کچھ  سنا اور کچھ کہا بھی۔ دونوں رہنما گزشتہ روز بھی ملے، ہیلو ہائے کیا اور تھوری دیر بات چیت کی۔ آج صبح سرتاج عزیز، سشماسوراج اور دیگر وزرائےخارجہ کشتی پر پُرفضا مقام پہنچے۔ مشیر خارجہ آج سشما سوراج سے باقاعدہ ملاقات  بھی کریں گے جس میں وہ بھارتی وزیر خارجہ کو وزیراعظم نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے اور بھارتی وزیراعظم کے لیے دورہ پاکستان کا باضابطہ  دعوت نامہ ان کے حوالے کریں گے۔ دونوں ممالک کو قریب لانے میں ہمیشہ کرکٹ ڈپلومیسی کا سہارا لیا جاتا رہا ہے اب اگر سرتاج عزیز کی ناشتہ ڈپلومیسی کامیاب ہو گئی تو بھارتی وزیراعظم نومبرمیں پاکستان آئیں گے۔ اس سے قبل بنکاک میں قومی سلامتی کے مشیروں کی سائیڈ لائن گفتگو سے بھی باضابطہ مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔ سینئر تجریہ کار کہتے ہیں سائیڈ لائن ملاقاتیں ہمیشہ سے ہی دونوں ممالک کے لئے سودمند ثابت ہوئی ہیں۔ ماضی میں جب بھی دونوں ممالک قریب آئے تو بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے مذاکرات ڈی ریل کر دیئے۔