Saturday, April 20, 2024

کھولتا ہوا تیل .... گرم گرم مچھلی .... اور پشاور کا محمد گل

کھولتا ہوا تیل .... گرم گرم مچھلی .... اور پشاور کا محمد گل
November 29, 2015
پشاور (92نیوز) آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا محاورہ تو سب نے سنا ہے مگر حقیقت میں آہنی ہاتھ بہت کم لوگوں نے دیکھے ہیں۔ پشاور کا ایک مچھلی فروش پکی ہوئی مچھلیوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھولتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر مچھلی پکانے والے محمد گل کے ہاتھ لوہے کے تو نہیں مگر وہ مچھلیوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے ضرور نمٹ رہا ہے۔ گرم گرم تیل محمد گل کے ہاتھوں کا کچھ بھی نہیں بگاڑتا، دوستوں نے سمجھایا، گھر والوں نے منع کیا مگر محمد گل نہیں مانا۔ محمد گل کا مچھلی پکانے کا یہ انوکھا انداز دور دور سے لوگوں کو اس کی دکان پر کھینچ لاتا ہے۔ یہ جادو ہے یا کوئی کرشمہ، نظر بندی ہے یا پھر کوئی معجزہ، دیکھنے والے سمجھنے سے قاصر ہیں۔ روزانہ کئی مرتبہ گرم تیل میں ہاتھ ڈالنے کے باوجود محمد گل کے ہاتھوں پر کوئی زخم نہیں البتہ ان آہنی ہاتھوں کا رنگ ضرور تبدیل ہوا ہے۔ حیرت انگیز کرتب کے ساتھ مچھلی کھانے والوں کا مزہ دوگنا ہوجاتا ہے۔ جادو سمجھنے والے جب حقیقت میں یہ کرتب دیکھتے ہیں تو حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ pew1 pew2 pew3