Friday, April 26, 2024

کھلنا ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی باؤلرزاور بیٹسمینوں  کی عمدہ کارکردگی

کھلنا ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی باؤلرزاور بیٹسمینوں  کی عمدہ کارکردگی
April 29, 2015
کھلنا(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کے خلاف کُھلنا ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی باؤلرزاوربیٹسمینوں نے شاندار کم بیک کیا اور صرف تیس اوورز میں چھےبنگالی بلے بازوں کو پولین واپس بھیجنے کے بعد 1وکٹ پر 227سکور بنا لئے جس میں پروفیسر محمدحفیظ کی شاندار سنچری اور ون ڈے کپتان اظہر علی کی نصف سنچری بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش نے  دوسرے روز دو سو چھتیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو دو سو تینتالیس کے مجموعی اسکور پر شکیب الحسن آؤٹ ہو گئے۔ چھٹی وکٹ سومیا سرکار کی گری جو محمد حفیظ کا شکار بنے، کپتان مشفیق الرحیم کو یاسر شاہ نے گھر بھیجا،  تیج الاسلام  بھی یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے،آخری دونوں وکٹیں وہاب ریاض کے حصے میں آئیں، محمد شاہد اور روبیل ان کا شکار بنےلیکن اس کے باوجود بنگالی ٹائیگرز اپنی پہلی اننگز میں 332سکورکابڑامجموعہ کرنے میں کامیاب ہوگئے پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے  تین تین جب کہ ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی طرف سے بڑے محتاط انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا لیکن پاکستان کی طر ف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 220وین نوجوان ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم 20سکور کی اننگز کھیلنے کے بعد آوٹ ہوگئے ان کے بعد محمد حفیظ اور ون ڈے کپتان اظہر علی کی محتاط بیٹںگ نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 227سکور تک پہنچادیا۔