Thursday, April 18, 2024

کھلنا ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط

کھلنا ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط
April 30, 2015
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)کھلنا ٹیسٹ  میں دو سو  پانچ رنز  کی  برتری  حاصل کرنے کے بعد   پاکستان کی  میچ  پر گرفت مضبوط  ہو گئی۔ تیسرے روز  شاہینوں  نے پانچ  وکٹ کے نقصان پر پانچ سو  سینتس  رنز  بنائے جبکہ  پروفیسر محمد   حفیظ نے  ٹیسٹ میں  اپنی پہلی   ڈبل  سنچری  بھی   داغ دی ۔ تفصیلات کے مطابق  کھلنا  ٹیسٹ میں  تیسرے روز کا  کھیل  شروع ہوا  تومحمد حفیظ ایک سو سینتیس اور اظہر علی  پینسٹھ رنز کے ساتھ میدان میں  اترے  نائب کپتان  مزید اٹھارہ رنز بنا پائے تاہم پروفیسر ڈٹے رہے او ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ دیگر بلے بازوں میں یونس خان  صرف تینتیس رنز بنا سکے جبکہ کپتان مصباح، اسد شفیق اور سرفراز احمد نے نصف سنچریاں سکور کرتے ہوئے مجموعی سکور کو پانچ سو سینتیس تک پہنچا دیا۔ تیسرے روز کا  کھیل  ختم ہوا  تو پاکستان  نے  پانچ  وکٹوں کے نقصان پر  پانچ سو سینتیس اسکور  بنائے،  یوں شاہینوں کو  بنگلہ دیش  کے خلاف  دو سو پانچ رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔