Saturday, April 20, 2024

کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا، انضمام

کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا، انضمام
June 26, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق کپتان انضمام الحق نے پی سی بی  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے پی سی بی نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا۔ سابق کپتان انضمام الحق کا سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا تھا کہ کھلاڑی مشکل میں ہوں تو ان کی مدد کرنا بورڈ کا فرض ہے، کرکٹرز کو گھر بھیجنے کے بجائے پی سی بی کو کوان کی خود دیکھ بھال کرنی چاہیے تھی پی سی بی کا یہ طریقہ کار غلط ہے۔ جب کھلاڑی مشکل میں ہو تو پی سی بی کو اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔ کرکٹ بورڈ کو میڈیکل اسٹاف کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت رپورٹ آنے پر کھلاڑی احتیاطی تدابیر پوچھنے کیلئے میڈیکل اسٹاف کو فون کرتے رہے لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا۔ محمد حفیظ کو اپنی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنی چاہیے تھی، انہیں پہلے پی سی بی سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔ محمد حفیظ کے عمل سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہسائی ہوئی۔ انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ پہلے انگلینڈ جانے والے کرکٹرز کو پریکٹس کا موقع ملے گا، بعد میں جانے والے کرکٹرز کو انگلینڈ میں پریکٹس کا موقع نہیں مل سکے گا۔