Tuesday, April 23, 2024

کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کے لئے کپتان لاہور پہنچ گئے

کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کے لئے کپتان لاہور پہنچ گئے
April 24, 2018
لاہور (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ کپتان ن لیگ کے گڑھ میں انتیس اپریل کو پاور شو کامیاب بنانے کے لئے لاہور پہنچے ہیں۔ آج داتا دربار پر حاضری کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ کپتان شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے ،پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، کارنر میٹنگز سے خطاب  کریں گے اور ممبر سازی کیمپوں کا بھی دورہ کریں گے۔ عمران خان کے بھر پور استقبال کی تیاریں مکمل کر لی گئیں۔ اس سے قبل لندن میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کرپشن کی بنیاد پر نا اہل ہوئے، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف ن لیگ کا قلعہ کہلوانے والے لاہور کو جنون کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔