Thursday, April 18, 2024

کھلاڑیوں نے پرفارمنس نہ دی تو دوسروں کو موقع دینگے ، انضمام الحق

کھلاڑیوں نے پرفارمنس نہ دی تو دوسروں کو موقع دینگے ، انضمام الحق
January 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر انضمام الحق  بھی قومی ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں موجود کھلاڑی پرفارمنس نہ دے سکے تو بینچ پر بیٹھے لڑکوں کو چانس دیناہوگا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ بہت کچھ نوٹ کررہے ہیں اور فیصلے بھی کریں گے ۔

خراب کارکردگی کا دار کون  کے سوال پر انضمام الحق نےکہاکہ سیریز ختم ہونےکےبعد خراب کارکردگی کی ذمہ داری ان پرڈال دینا ۔

انضمام الحق کا کہنا تھا سیلکشن کمیٹی اور کوچ ایک ہی پیج پر ہیں میچز میں کن لڑکوں کو کھلانا ہے یہ فیصلہ کپتان اور کوچ کرتے ہیں ۔