Thursday, April 25, 2024

کھانے میں نمک کا کم از کم استعمال سالانہ لاکھوں زندگیاں بچا سکتا ہے: تحقیق

کھانے میں نمک کا کم از کم استعمال سالانہ لاکھوں زندگیاں بچا سکتا ہے: تحقیق
January 12, 2017

بوسٹن (ویب ڈیسک) محققین کا کہنا ہے کہ کھانے میں نمک کی مقدار کم کرکے نہ صرف کئی امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے بلکہ لاکھوں زندگیاں ہرسال بچائی جاسکتی ہیں۔ بوسٹن کی ٹفٹ یونیورسٹی سے وابستہ امریکی محققین کی تحقیق کے مطابق اگر نمک کے روزمرہ استعمال میں صرف 400 ملی گرام کمی لائی جائے تو اس سے صرف امریکا میں نمک سے پیدا ہونے والے امراض پر اٹھنے والے سالانہ اخراجات کی مد میں تین ارب ڈالر بچت کی جا سکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے اگر چپس کا ایک پیکٹ بھی کم کر دیا جائے تو اس سے زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور عمر بڑھتی ہے۔

اس تحقیق کی بنیاد پر برطانوی اور امریکی ماہرین نے 183 ممالک میں 10 سال تک نمک کے استعمال میں 10فیصد کمی کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ غذا میں نمک کا استعمال ہر سال بلڈپریشر، امراضِ قلب، گردوں کے امراض اور معدے کے کینسر سے ہونے والی لاکھوں اموات کی اہم وجہ ہے۔