Monday, September 16, 2024

کھانوں میں دارچینی کا استعمال دماغی کارکردگی بہتر بناتا ہے : امریکی محققین

کھانوں میں دارچینی کا استعمال دماغی کارکردگی بہتر بناتا ہے : امریکی محققین
July 21, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) دارچینی مصالحے کی صنف سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی بے مثال خوشبو کھانوں میں رنگ جمانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی مگر کیا اس کا کام صرف کھانوں میں خوشبو پیدا کرنا ہے ؟ شاید نہیں۔ کیلیفورنیا کے رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں سائنس دانوں کی طرف سے دارچینی کے فوائد کے حوالے سے حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دارچینی کے روزمرہ استعمال سے یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ محققین کو لیبارٹری میں چوہوں پر کئے جانے والے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ معلومات کو دیر سے سیکھنے والے چوہوں کو جب دارچینی پاوڈر کھلایا گیا تو وہ ہوشیار چوہوں کی سطح پر سیکھنے کے قابل ہو گئے۔ ”نیورو امیون فارماکولوجی“ میں چھپنے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق دیر سے سمجھنے والوں کو سمارٹ بنانے کے لیے یہ سب سے آسان اور محفوظ طریقہ ہے۔ تحقیق میں اس اعصابی عمل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگ قدرتی طور پر معلومات کو دیر سے سمجھتے ہیں یا یاداشت کے معاملے میں اچھے نہیں ہوتے ہیں۔ ایسے افراد میں سی آر ای بی پروٹین کم ہوتا ہے۔ دارچینی انسانی دماغ کی کارکردگی میں اضافے اور یادداشت بہتر بنانے کیلئے درکار سی آر ای بی پروٹین کو کثیر تعداد میں پیدا کرنے کا موجب بنتی ہے۔