Thursday, March 28, 2024

کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں پر ہندو انتہا پسندوں کا بہیمانہ تشدد

کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں پر ہندو انتہا پسندوں کا بہیمانہ تشدد
June 2, 2019
ممبئی  ( 92 نیوز) بھارت میں  انتہاپسندی کا جن بےقابو ہو گیا، انتہا پسند ہندوؤں نے کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کر ڈالا۔ نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار کیا حاصل کیا  ،ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہونے لگے۔مسلمانوں پر ظلم و بربریت میں اضافہ ہوگیا۔ بھارت کے شہر بریلی میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب چار کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں  پر انتہا پسند ہندو غنڈوں نے حملہ کر دیا۔ ہندو جنونی اس شک کی بنیاد پر کہ ان نوجوانوں نے گائے کا گوشت کھایا ہے۔تشدد کرتے رہے۔ننگے بدن پر چمڑے کے بیلٹ برساتے رہے اور ساتھ ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔ گئو ماتا کی توہین کے نام پر مسلمانوں پر جبر و بربریت کی یہ کوئی پہلی مثال نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔لیکن مودی سرکار کبھی ٹس سے مس نہیں ہوئی۔