Monday, May 13, 2024

کھارادر میں عمارت گر گئی ، ملبے تلے آکر میاں بیوی جاں بحق

کھارادر میں عمارت گر گئی ، ملبے تلے آکر میاں بیوی جاں بحق
September 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے  کھارادر میں  مچھی میانی مارکیٹ کے قریب دو منزلہ مخدوش عمارت کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق ہو گئے جب کہ دو بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کھارادر میں عمارت کی چھت گرنے سے  زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر علاقہ مکینوں نے واقعہ کی اطلاع دی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع  کیں ۔عمارت میں کئی خاندان  رہائش پذیر تھے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت خستہ حال ہونے  کے باعث کچھ روز قبل ہی کرائے داروں نے  عمارت خالی کی تھی  ، لیکن متاثرہ خاندان غربت کے باعث نقل مکانی نہ کر سکا۔حادثے میں  متاثرہ بچیاں معمولی زخمی ہوئیں جنہیں  سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔