Monday, May 13, 2024

کھاد کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کسان سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کھاد کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کسان سر پکڑ کر بیٹھ گئے
March 9, 2021

عارفوالا (92 نیوز) کھاد کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث کسان سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ عارفوالا میں ایک ماہ کے دوران دوسری بار کھاد کی قیمت بڑھ گئی۔

اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کے بعد کسانوں پر بھی مہنگائی کے وار، کھاد کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا۔

نائٹروفاس 3 ہزار 800 جبکہ ڈی اے پی 5 ہزار سے تجاوز کر گئی، عارف والا کے کسان بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں کہتے ہیں مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے۔

صدر پاکستان کسان اتحاد چودھری رضوان اقبال ٹریکٹر مارچ کی دھمکی دیتےہوئے کھاد کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہےکہ ان کی محنت سے ملک بھر کے شہری اناج کھاتے ہیں لیکن مہنگائی کے باعث آئندہ فاقوں کا خدشہ ہے۔