Friday, March 29, 2024

کھاد پر دی جانیوالی حکومتی سبسڈی ختم

کھاد پر دی جانیوالی حکومتی سبسڈی ختم
January 10, 2017

لاہور (92نیوز) حکومت نے کھاد پر دی جانے والی سبسڈی ختم کردی۔ سبڈی ختم کرنے کا نوٹی فکشن جاری کردیا گیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے کھاد پر سبڈی ختم کرنے کے نوٹی فکیشن کی کاپی حاصل کرلی جس کے مطابق یوریا، ڈی اے پی اور سپر فاسفیٹ پر سبسڈی فوری طور پر ختم کی گئی ہے۔

کھاد پر سبسڈی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن وزارت فوڈ سکیورٹی نے جاری کیا۔   سبسڈی کا  اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔ اس فیصلے سے کھادوں کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔