Friday, April 26, 2024

کڈنی ہل پارک کراچی کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے تعمیراتی کام جاری

کڈنی ہل پارک کراچی کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے تعمیراتی کام جاری
December 1, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کڈنی ہل پارک کراچی کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے تعمیراتی کام  شروع ہو گیا،   جس کے بعد پارک دوبارہ شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا ۔تعمیراتی کام کا جائزہ اور پارک سے متعلق شہریوں کو آگاہی دینے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا ،جس میں میئر وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔ کراچی کے کڈنی ہل پارک کی قسمت جاگ اٹھی  ، خستہ حال پارک کو دوبارہ فعال کرنے کا کام جاری  ہے ، پارک کے بارے میں شہریوں کو آگاہی دینے کیلئے  واک کا انتظام کیا گیا  ، جس میں میئر کراچی وسیم اختر، قطر کے ڈپٹی قونصل جنرل، ڈاکٹروں اور کے ایم سی  کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ واک کے اختتام پر میڈیکل کے طلبہ، ڈاکٹروں اور افسران  ، سندھ کی ثقافت اور پاکستان کے ملی نغموں پر جھومتے رہے ۔میئر وسیم اختر نے دیگر پارکوں  سے قبضے ختم کروا کر  شہریوں کیلئے کھولنے کا عزم ظاہر کیا  ۔ اس موقع پر میئر وسیم اختر اور قطر کے ڈپٹی قونصل جنرل نے پارک میں درخت بھی لگایا ۔