Thursday, April 25, 2024

کڈنی ہل ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد

کڈنی ہل ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد
June 23, 2021

لاہور (92 نیوز) کڈنی ہل ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد ہو گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کی۔ دوران سماعت نیب تفتیشی افسر مدثر حسن اور پراسیکیوٹر وسیم جاوید پیش ہوئے۔ ملزمان میں طارق محمود ، عبدالقادرشہوانی بھی شامل ہیں۔

احستاب عدالت کے باہر سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب کا شکریہ ادا کیا آج فرد جرم عائد ہوئی۔ احتساب عدالت ایک نجی ٹرانزکشن کو سن رہی ہے۔ چیئرمین نیب کو ہم جہاں کٹہرے میں بطور گواہ لائیں گے۔ چیئرمین نیب نے جعلی ریفرنس پر دستخط کیے۔ چیئرمین نیب نے ملک کی معیشت تباہ کر دی ہے۔ انھیں پارلیمنٹ اور عدالتوں میں بلائیں گے۔