Friday, April 19, 2024

کڈنی اینڈ لیورسینٹرکےینگ ڈاکٹرز کسی ہڑتال کاحصہ نہیں بنیں گے : شہبازشریف

کڈنی اینڈ لیورسینٹرکےینگ ڈاکٹرز کسی ہڑتال کاحصہ نہیں بنیں گے : شہبازشریف
March 19, 2017
  لاہور(92نیوز)لاہور میں کڈنی اینڈ لیور سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کو اگر آخرت کمانی ہے تو ہڑتال چھوڑ دیں کڈنی اینڈ لیور سنٹر کے ینگ ڈاکٹرز کسی  ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تفصیلات کےمطابق شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم ایک ایک پائی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے خرچ کریں گے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا آپریشن اسی سال کے آخرمیں ہوگا اور 36 اضلاع میں اسی سال ایسے سنٹر بنائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان غریب نہیں ہے، ہماری سوچ اور طریقہ کار غریب ہے ہمارے دور حکومت میں تاریخ ساز منصوبے بنے ہیں جو 70 سالہ تاریخ میں کبھی نہیں بنے ان کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب میں کرپشن نہیں ہونے دیں گے،اورایک ایک پائی عوام کی خدمت پر خرچ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اشرافیہ کو تو وی وی آئی پی علاج ملتا ہے جبکہ غریب علاج کے بنا ہی اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کڈنی  اینڈ لیورسنٹر سب سے جدید فلٹر کلینک ہوگا، جہاں غریبوں کو بہترعلاج کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔