Monday, May 13, 2024

کچے کے ڈاکوؤں کا قلع قمع کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن کی منظوری

کچے کے ڈاکوؤں کا قلع قمع کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن کی منظوری
May 26, 2021

کراچی (92 نیوز) کچے کے ڈاکوؤں کا قلع قمع کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن کی منظوری دیدی گئی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔ مراد علی شاہ نے شکارپور میں بڑے پولیس آپریشن کی منظوری دے دی اور کہا کہ پورے علاقے میں ڈاکووں کی سرکوبی کے لئے آپریشن کیا جائے۔ کوئی ڈکیت بچنا نہیں چاہے۔ یہ بھی کہا کہ ڈاکووں کا قلع قمع کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں۔

وزیراعلی سندھ نےجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکووں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پولیس نے پہلے بھی امن قائم کروایا تھا۔ اب بھی کروائے گی۔ اگر کسی ادارے کی مدد کی ضرورت پڑی توان سے بھی مدد لینگے۔

ادھر وزیراعلی سندھ شہید پولیس اہلکاروں کے گھر گئے، ان سے تعزیت کی اور  کہا کہ شہیدوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ ان کے بچے ہمارے بچے ہیں۔ حکومت ان کا ہر ممکن خیال رکھے گی۔ یہ بھی کہا کہ شہید اہلکاورں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیراعلی سندھ شہدا یادگار بھی گئے، پھولوں کی چادر چڑھائی  اور فاتحہ خوانی کی۔