Monday, September 16, 2024

کچے کے علاقے میں پکاآپریشن جاری ،پولیس کارروائی میں چھوٹو کا ہم سہولت کار راشد گرفتار

کچے کے علاقے میں پکاآپریشن جاری ،پولیس کارروائی میں چھوٹو کا ہم سہولت کار راشد گرفتار
April 16, 2016
راجن پور(92نیوز)کچے کے علاقے میں ’’پکا‘‘ آپریشن شروع ہوگیا، ڈاکوؤں پرفورسز کی گولہ باری جاری ہے ڈاکوؤں میں پھوٹ پڑگئی، پولیس نےخان گڑھ سےچھوٹوکا اہم سہولت کارراشد پکڑلیا۔ ڈاکوؤں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔ آپریشن کے حوالے سے آج کا دن انتہائی اہم ہے۔ سندھ اور پنجاب کو ملانے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہے، گاڑیوں کو کشمور کے قریب روک دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پولیس کےلیےدردسربنےچھوٹوگینگ کےلیےاب بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن  ہوگیا ہے۔پانچ سوفوجی جوانوں پرمشتمل دستہ چھوٹواوراسکےکارندوں کو ٹھکانےلگانے  پہنچ گیا۔ ذرائع  کاکہناہےکہ کچےکےعلاقےمیں پکے آپریشن  کےآغازپرہی ڈاکوؤں کےقدم ڈگمگاگئےاوران میں پھوٹ پڑگئی۔ فوجی آپریشن سے خوف زدہ  پچاس ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئےجبکہ دوسرےگروپ کےخلاف فوج ان ایکشن ہے۔ سلامتی ہتھیارڈالنے میں ہی ہے، ورنہ ماراجانا یقینی ہے۔ کچےکےعلاقے میں مورچہ بندی کےبعد چھوٹی توپیں نصب کردی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں زمینی اور دوسرے مرحلے میں فضائی کارروائی کی جائے گی جبکہ رینجرزکو ریزرو فورس کےطورپررکھاجائےگا۔ خطرناک گینگ کےخلاف آپریشن کے لئے تیار کی گئی حکمت عملی کے تحت گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فضا سے نشانہ بنایا جائے گااور تربیت یافتہ کمانڈوز زمینی آپریشن کریں گے۔ ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرنیوالے فوجی کمانڈوز کاپہلاہدف یرغمالیوں کی زندگی محفوظ بناناہے۔ گینگ کےارکان کو زندہ پکڑنے کی کوشش  بھی کی جائے گی تاکہ ان سے اہم معلومات حاصل کی جاسکیں ۔ سکیورٹی ذرائع کاکہناہے کہ پولیس کمانڈوز کی ایلیٹ فورس کو علاقے کے محاصرہ تک محدودکردیاگیا ہے۔ آپریشن میں جتنے بھی دن لگیں، اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔