Thursday, May 9, 2024

کچھی کینال کی تعمیر میں 10سال کی تاخیر سے خزانے کو 26 ارب کا نقصان ‏

کچھی کینال کی تعمیر میں 10سال کی تاخیر سے خزانے کو 26 ارب کا نقصان ‏
May 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) کچھی کینال کی تعمیر میں دس سال تاخیر سے خزانے کو 26 ارب روپے کا نقصان پہنچا ، ملوث بااثر واپڈا افسران اور بیوروکریٹس کے خلاف تاحال کارروائی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کیلئے کمیٹی در کمیٹی بنانے کا سلسلہ جاری، ایک اور کمیٹی قائم کرنے کی اجازت وفاقی کابینہ سے طلب کر لی گئی ۔ سال 2002 میں 500کلومیٹر طویل کچھی کینال کی تعمیرکاشروع ہونیوالا منصوبہ تاخیر سے دوچار  کیا ،منصوبہ بندی، ڈیزائن بھی مطلوبہ معیار کا نہ بنایا، کنٹریکٹ بھی غلط طریقے سے ایواڈ کیا۔ کچھی کینال کی لاگت 31 ارب سے بڑھا کر 76 ارب اور پھر 102 ارب تک پہنچائی گئی ، لیکن تحقیقات کے باوجود بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہوسکیں۔ سال 2016 میں سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں قائم چار رکنی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کیں، سابق چیئرمین ذوالفقار علی خان سمیت واپڈا کے اعلی حکام، وزارت پانی وبجلی اور منصوبہ بندی کمیشن کے 12 افسران پر ذمہ داری عائد کی  گئی تھی ۔ وزارت آبی وسائل نے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کیلئے ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ سے رجوع کرلیا۔